دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑیوں میں شمار ارجنٹائن کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر براک اوبامہ اور ان کے خاندان سے ملاقات کرنا ان کے لئے فخر کی بات ہوگی۔
بارسلونا کے لئے کھیلنے والے میسی
نے کہا ’’میں قدرتی طور پر حیران ہوں کہ مسٹر اوبامہ مجھ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
میرے لئے یہ فخر اور اعزاز کا موضوع ہوگا کہ میں ان سے اور ان کی بیٹیوں سے ملاقات کر سکوں، لیکن مجھے پتہ ہے یہ تھوڑا سا پیچیدہ بھی ہوگا‘‘۔